ورڈپریس پریمیم تھیم
نمایاں خصوصیات:
تھیم کنٹرول پینل کے ساتھ
3 مختلف (لال، کالا اور بادامی) رنگوں میں
فیڈبرنر اور سوشل ویب سائٹ کے روابط شامل کرنے کی سہولت
ٹویٹس دکھانے کی سہولت (بذریعہ پلگ ان)
ٹیب پینل اور ایڈسینس کی سہولت
تحاریر کو سوشل بک مارک کرنا آسان
تفصیلات:
خالق: ر. بھاویش
سائیڈ بارز: بائیں طرف
کالم: تین
ویجٹس: تیار
تھیم کی آزمائش کے لیے یہاں کلک کریں
تھیم کو اپنے کمپیوٹر میں اتارنے کے یہاں کلک کریں
ساتھی بلاگر وقار اعظم کی ترجمہ کردہ جدید تھیم حاصل کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
تبصرہ
”ورڈپریس پریمیم تھیم“ پر 13 تبصرہ کیے گئےٹریک بیکس
-
[...] This post was mentioned on Twitter by Muhammad Asad Aslam. Muhammad Asad Aslam said: Free WP Premium Theme Urdu ( http://bit.ly/bCmo2C ) [...]







یہ بہت ہی شاندار تھیم ہے اور آپ نے اس کو جاری کرنے کے بارے میں بتایا بھی نہیں جبکہ ہم فلمستان کے لیے تھیم کی تلاش میں چراغ لیے لیے پھرتے رہے۔
جس تھیم پر آپ نے اتنی محنت کی، اس میں ایک اتنا بڑا مسئلہ آ گیا ہے کہ میں اس کو مزید نہیں چلا سکتا۔ اگر آپ اجازت دیں تو اس تھیم کو استعمال کر لوں؟
اس کے علاوہ اگر تھیم کے ہیڈر کچھ تبدیلی لانا چاہوں تو کیسے لائی جا سکتی ہے؟
@ ابوشامل
جی بالکل، آپ جب جہاں، جیسے چاہیں اس تھیم کو استعمال میں لاسکتے ہیں. تھیم کے ہیڈر میں تبدیلی header.php میں ترمیم کرکے کی جاسکتی ہے، جیسے باقی تھیم میں عموماً ہوتی ہے۔.
بھائی بہت اچھی تھیم ہے
میں اس کو اپنے بلاگ پہ اپلائی کرتا ہوں
کیا اس تھیم کے رنگ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا
اس کے انگریزی ورژن میں تو کیا جا سکتا ہے
@ فہد بن خالد
جی بالکل! آپ اس تھیم کا رنگ تبدیل کرسکتے ہیں. طریقہ کار وہی ہے جو انگریزی تھیم کا ہے. یعنی سی ایس ایس فائل میں رنگ کا نام تبدیل کردیں.
بہت ہی دیدہ زیب سانچہ ہے۔
السلام علیکم
بہت خوبصورت تھیم شئیر کرنے کا شکریہ. میں نے آپ کی تھیم اپنی ایک سائیٹ پر لگانے کی کوشش کی ہے لیکن اس میں تھوڑا مسئلہ آ رہا ہے، دراصل ٹاپ پر موجود پیج مینو تو نظر آ رہی ہے لیکن اس کے نیچے بیج کا رنگ نظر آنے کی بجائے اس کا بینر نظر آ رہا ہے، یعنی بینر صفحات کے لنکس تک پہنچ چکا ہے اور اس کے بعد صفحہ شروع ہوتا ہے. کیا آپ مجھے وہ header.php فائل دے سکتے ہیں جو اسوقت بلاعنوان کے ذیرِ استعمال ہے.
اگر یہ مہربانی کر دیں تو میں آپ کا مشکور ہوں گا.
میرے مسئلہ کا تصویر عکس درج ذیل لنک پر موجود ہے.
http://img17.imageshack.us/img17/6936/errorri.jpg
@ علی رضا
پسندیدگی کا شکریہ. یہ مسئلہ دراصل ٹیگ لائن کی غیر موجودگی میں سامنے آتا ہے. اس کا حل یہ ہے کہ آپ ورڈپریس کی سیٹنگ میں جا کر اپنے بلاگ کی ایک عدد ٹیگ لائن تحریر کردیں تو صفحات کے روابط ازخود ہیڈر سے نیچے ہوجائیں گے.
ماشاء اللہ اچھی تھیم ہے اور اب میں اسے استعمال کررہا ہوں. شکریہ اسد صاحب. میرے بلاگ اڈریس یہ ہے.
http://tariqiqbal.cwahi.net/
اسلام و علیکم
مجھے آپ کی یہ تھیم بہت پسند آئی ہے لیکن اس میں ایک مسلہ درپیش ہے. وہ یہ کہ سب کچھ تو ٹھیک ہے مگر جونہی کسی پیج کو اوپن کیا جاتا ہے تو وہ ایسی شکل اخیتار کر لیتا ہے..
http://farm6.static.flickr.com/5307/5876720784_bbdc29b611_b.jpg
یعنی پیج اور پیج کے متن کے درمیان کافی فاصلہ آجاتا ہے باقی سب کچھ ٹھیک ہے صرف یہی مسلہ ہے براہ مہربانی مدد فرمائیں شکریہ
بہت شکریہ
انسٹالنگ فیل ہوجاتی ہے