آپ پڑھ رہے ہیں: بلاعنوان » آغاز

آغاز

bu-avatarطویل تگ و دو کے بعد آج اس قابل ہوئے کے اپنے بلاگ کا باقاعدہ آغاز کرسکیں. اس جدوجہد میں کامیابی پر اس رب کریم کا شکریہ کے جس کی مہربانی سے ہم نے لکھنا اور پڑھنا سیکھا. اس کے بعد والدین، اساتذہ اور ان تمام کرم فرماؤں کا شکریہ کے جنہوں نے آج ہمیں اس مقام پر کھڑے ہونے کے قابل بنایا.

بلاعنوان شروع کرنے کا حقیقی مقصد پڑھنے کے ساتھ لکھنے کے اسرار و رموز سیکھنا ہیں. میں مستقل یا مستند لکھاری تو نہیں لیکن مستقبل قریب میں صحافت کا پیشہ اختیار کرنے کا ارادہ ہے. اس لئے کوشش رہے گی کہ بلاگ پر زیادہ سے زیادہ مشق کی جائےاور قارئین کی رائے حاصل کر کے اپنی سوچ اور خیالات میں مزید پختگی اور نکھار پیدا کیا جائے.

بلاعنوان پر کسی مخصوص موضوع پر لکھنے کے بجائے موقع و محل کے مطابق مختلف موضوعات پر وقتا فوقتا بلاگ لکھنے کی کوشش رہے گی. مجھے خوشی ہوگی اگر اپنی تحریروں کے ذریعے کوئی مثبت کام انجام دے سکوں.

 متفرق

تبصرہ

”آغاز“ پر 4 تبصرہ کیے گئے

تبصرہ کریں

(ضروری ہے)

(ضروری ہے)